نئی دہلی : جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم نجیب کی گمشدگی کا معاملہ
زور پکڑتا جا رہا ہے ۔ طلبہ نے ایک بار پھر احتجاج کرتے ہوئے جے این یو کے
وائس چانسلر جگدیش کمار کی رہائش کا صدر دروازہ بند کر دیا ۔ جے این یو
وائس کے چانسلر نے ٹویٹ کرکے اس کی معلومات دی ۔ جے این یو کے وائس چانسلر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پہلے طالب علموں نے
مجھے جے این یو کی ایڈمن بلاک میں قید کرنے کی کوشش کی تھی ۔ اب وہ مجھے
میری رہائش گاہ میں قید کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جے این یو کے
وائس چانسلر جگدیش کمار نے ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹ کرتے ہوئے
طالب علموں سے تعاون کرنے کی اپیل کی ۔ وائس چانسلر نے ٹویٹ کرکے کہا کہ
اگر کسی طالب علم کے پاس نجیب کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات ہے ، جس
سے نجیب کو ٹریس کیا جا سکے ، تو پلیز اس کو انتظامیہ کے ساتھ اشتراک کریں ،
تاکہ اس مسئلے کا حل ہو ۔
جے این یو وائس چانسلر نے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ نجیب کو تلاش کرنے کا کام
پولیس کا ہے ۔ میں کل پولیس کمشنر نے ملوں گا ۔ پلیز یہ سب روک دو اور نجیب
کی تلاش کے لئے آگے آئیں ۔